نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر جمہوریہ،نائب صدراوروزیراعظم سمیت پوری قوم نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 150ویں سالگرہ پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو،وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر جا کر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس سے پہلے کووندنے ٹوئٹ کر کے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کاہ کہ گاندھی جی کی زندگی امن،بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تئیں وقف تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ان اصولوں کے تئیں وقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان اصولوں کے تئیں ہمارے عزم اور عہد بستگی کو دہرانے کا موقع ہے۔ مہاتما گاندھی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی بر قرار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے کہا کہ باپو کی 150ویں جینتی متحد ہو کر ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک انوکھا موقع ہے۔نائب صدر نے بھی ٹوئٹ کر کے باپو کو یاد کیا ۔ اسکے ساتھ ہی تمام مرکزی وزراء،اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے ٹوئٹ کر کے باپو کو یاد کیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے صدر مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ منگل کو کانگریس صدر نے راج گھاٹ واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے پہلے راہل ن ٹوئٹ کر کے مہاتما گاندھی کو سلام کرتے ہوئے کہا ک گاندھی جی محض ایک مجسمہ نہیں ہیں ۔ ان کے خیالات اور اہمیت یقینی ہے اور ان کا اثر ملک بھر میں ہے ۔ کانگریس صدر نے کاہ کہ سچائی اور عدم تشدد ، جس کے لئے وہ جیتے رہے اور جس کے سبب ان کا قتل کر دیا گیا ہمارے ملک کی بنیاد ہے ۔ حقیقی حبالوطن کو ان کا دفاع کرنا چاہئے۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھی مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔